لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق عمران اشرف کوڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل نارووال ،طاہر بشیر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل گجرات ، مصطفیٰ احمد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہائوالدین تعینات کردیاگیا ہے جبکہ حافظ زبیر احمد کوڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن ریجنل آفس سرگودھا تعینات کر دیا گیا۔