پابندی کا فیصلہ ملیر کراچی جیل سے 216 قیدیوں کے فرار کی وجہ سے لگایا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ جیل خانہ جات میں اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی عائدانتہائی ایمرجنسی کے علاوہ اہلکاروں کو چھٹی نہ دی جائے ذرائع کے مطابق چھٹیوں پر پابندی کا فیصلہ ملیر کراچی جیل سے 216 قیدیوں کی فراری کے تناظر میں کیا گیا ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کی بڑی وجہ اہم مقامات پر جیل وارڈرز تعینات نہ ہونا بھی قرار دیا گیاپنجاب جیل خانہ جات کو 1040 وارڈر،151 ہیڈوارڈراور 94 چیف وارڈرز کی کمی کا سامنا ہے، کم نفری کے باعث اہلکاروں کو صرف میڈیکل یا شادی کے موقع پر چھٹی دی جائیگی ڈی آئی جی پیڈ کوارٹر جیل خانہ جات نے چھٹیوں پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔