محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں تقرر و تبادلے

لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز پالیسی کے تحت محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد صدیق گل کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بھکر، طاہر مجید ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ملتان اور وجاہت علی خان سپرنٹنڈنٹ جیل انسپکٹریٹ آف پریزن پنجاب لاہور کے علاوہ سپرنٹنڈنٹ سب جیل پنڈی بھٹیاں کا اضافی چارج دیا گیا ہے جبکہ جاوید اقبال ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ہائی سکیورٹی پریزن ساہیوال، محمد جعفر سید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل جھنگ اور آصف مرتضیٰ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ تعینات کیے گئے ہیں۔