تلونڈی: 3لڑکے اغوا،تاحال سراغ نہ مل سکا

تلونڈی (خصوصی رپورٹ)سرکل چونیاں میں اغوا کے بڑھتے واقعات نے علاقے میں خوف کی فضا قائم کردی، اغواہونیوالیمحنت کش 22سالہ صدام حسین ، 13سالہ حسن علی اور 5سالہ محمدعبداللہ کاتاحال کوئی سراغ نہ مل سکا، 13سالہ حسن علی کی والدہ عابدہ انجم نے میڈیاکو بتایا کہ اپنی مدد آپ کے تحت 2ملزم پکڑوائے جنہوں نے میرے مغوی بیٹے حسن علی کے موبائل نمبر سے10لاکھ روپے بھتہ وصولی کیلئے کال کی تھی، ملزموں سے مغوی کاموبائل بر آمد ہونے کے باوجود اس کابازیاب نہ ہونا قانون نافذکرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، تفتیشی مقدمہ وسیم طارق نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ تفتیش جاری ہے، جلد مغوی کوبازیاب کر لیں گے۔