پاکپتن (خصوصی رپورٹ)خاتون اور شہری کو ہراساں کرنے، گاڑی میں منشیات رکھ کر ویڈیو بنانے پر تھانہ صدر پاکپتن میں پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق اے ایس آئی محمد انور اور کانسٹیبل محمد خان نے خاتون اور شہری کو ہراساں اور بلیک میل کیا، گاڑی میں زبردستی منشیات رکھی اور ویڈیوز بنائی، انکوائری کے بعد تھانہ صدر پاکپتن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔