لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے پر اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ

لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر تھانہ چوہنگ کے اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کا کہناہے کہ اس کے خلاف ساوٓنڈ ایکٹ کے تحت تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج تھا ،چوہنگ تھانے میں تعینات اے ایس آئی نور خان نے کریمنل ریکارڈ سے نام نکلوانے کے بدلے میسجز پر بات کرنے کا کہا اور گلبرگ میں ٹی شاپ پر بلوا کر جنسی طور پر ہراساں کیا ، گلبرگ پولیس نے متاثرہ ڈاکٹر کی درخواست پر اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔