ایران کا ردعمل ہماری توقع سے کم رہا ،سفارت کاری زیادہ آسان ہوگئی: ٹرمپ

مجھے علم ہے خامنہ ای کے بعد کون احکامات جاری کررہا ہے، مزید حملے کیے تو ایسی طاقت سے نشانہ بنائیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا ردعمل ہماری توقع سے کم رہا ہے، ہم نے سوچا تھا کہ یہ اس سے دوگنا ہوگا۔امریکی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے کے بعد سفارت کاری کہیں زیادہ آسان ہوگئی ہے۔مجھے علم ہے خامنہ ای کے بعد کون احکامات جاری کررہا ہے ان کا کہنا ہے کہ امریکا اب ایران کے ساتھ سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ظاہر ہے اب یہ ایک دن پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ آسان ہے، کیونکہ انہیں بری طرح مار پڑ رہی ہے۔ امریکی صدر نے اپنے واضح اور دھمکی آمیز پیغام میں کہا کہ ایران نے ا?ج سخت حملوں کا اعلان کیا ہے، بہتر ہے وہ ایسا نہ کرے، اگر ایسا کیا تو انہیں ایسی طاقت سے نشانہ بنائیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔