کامیابی کا راز پاکستان ٹرمپ کا مزاج اور لین دین پر مبنی سفارت کاری کو سمجھ گیا امریکی اخبار

پاکستان کے لئے ثالث کا یہ کردار حاصل کرنا آسان نہ تھا کیونکہ اس کے تنازع کے ایک اہم فریق اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات ہی نہیں ہیں 
پاکستان نے ٹرمپ خاندان کی کرپٹو کمپنی سے منسلک فرم کیساتھ معاہدہ کیا، امریکہ کو اہم معدنیات تک رسائی دی ‘اہم ملزم  گرفتار کر کے ٹرمپ کا اعتماد جیت لیا
واشنگٹن (آئی این  پی)اسلام آباد  امریکہ اور ایران کے درمیان ہونیوالے امن مذاکرات  کے دوسرے دورہکی میزبانی کر نے جا رہا ہے، جو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک بڑی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ  کی رپورٹ کے مطابق  پاکستان کیلئے  ثالث کا یہ کردار حاصل کرنا آسان نہ تھا کیونکہ اس کے تنازع کا ایک اہم فریق اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ہی نہیں ہیں۔اس کے باوجود پاکستان نے صدر ٹرمپ کے مزاج اور ان کی لین دین پر مبنی سفارت کاری کو وقت پر بھانپ لیا۔  سینیئرسیاستدان   مشاہد حسین   کا کہنا ہے کہ کہ ہم نے ٹرمپ کا بالکل درست انداز میں مشاہدہ کیا، ہم نے انہیں وہ تین چیزیں دیں جن کی انہیں ضرورت تھی، کرپٹو کرنسی، اہم معدنیات اور دہشت گردی کے خلاف تعاون۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ٹرمپ خاندان کی کرپٹو کمپنی سے منسلک فرم کے ساتھ معاہدہ کیا، امریکا کو اہم معدنیات تک رسائی دی اور کابل سے انخلا کے وقت امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے والے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر کے ٹرمپ کا اعتماد جیت لیا۔پاکستان کی ان کوششوں کا نتیجہ یہ نکلا کہ گزشتہ اکتوبر تک صدر ٹرمپ نے آرمی چیف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو اپنا پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دے دیا۔