سانحہ 9 مئی سے متعلق سزا یافتہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی سزا معطلی کی درخواست پر آج لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت پہلے ہی پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر چکی ہے۔انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے صنم جاوید کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل اور سزا معطلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔آج کی سماعت میں عدالت کی جانب سے فریقین کے دلائل سنے جائیں گے، جس کے بعد درخواست پر مزید پیش رفت کا امکان ہے۔