لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک کے پہلے سالانہ امتحانات 2026 کا آغاز آج 26 مارچ سے ہو رہا ہے۔پرائیویٹ طلبہ متعلقہ بورڈز کی ویب سائٹس سے اپنی رول نمبر سلپس ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ پنجاب میں امتحانات کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔