جھگڑے کے دوران تشدد، بزرگ جاں بحق

نوگزہ چوک میں 70سالہ اللہ رکھا ناشتہ کر رہا تھا،افتخار نے تھپڑ مارے تو زمین پر گر گیا ، ہسپتال میں چل بسا
 لاہور(کرائم رپورٹر)ٹبی سٹی کے علاقے میں جھگڑے کے دوران تشدد کے نتیجے میں 70 سالہ بزرگ جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹبی سٹی کے علاقے نوگزہ چوک میں ناشتہ کرنے کے دوران 70 سالہ اللہ رکھا اور افتخار عرف ججی کے درمیان جھگڑا ہو گیا ،اس دوران افتخار عرف ججی نے 70 سالہ بزرگ کو تھپڑ مارے جس سے وہ زمین پر گر گیا،اللہ رکھا کو اسکا بیٹا فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا،تھانہ ٹبی سٹی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔