ملتان: ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق

وارڈن نے لائسنس بنوانے کیلئے پیسے مانگے ، انکار پر تشدد کیا جس سے بزرگ کی موت واقع ہوگئی،ورثاء
ملتان(آئی این پی)ملتان میں ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق ہو گیا۔ملتان کے علاقے سیتل ماڑی میں ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق ہوا۔جاں بحق ہونے والے بزرگ شہری کے ورثاء کاالزام ہے کہ ٹریفک پولیس وارڈن نے لائسنس بنوانے کیلئے پیسے مانگے تھے، انکار پر ٹریفک وارڈن نے تشدد کیا جس سے بزرگ کی موت واقع ہوگئی۔ دوسری جانب ترجمان ٹریفک پولیس کا موقف ہے کہ بزرگ شہری پر تشدد نہیں کیا گیا، لائسنس بنوانے کے لیے 2ہزار روپے طلب کیے تھے۔پولیس کا بتانا ہے کہ بزرگ شہری کی لاش نشتر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ افسوسناک واقعے کیخلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔