ٹریفک حادثہ،بزرگ جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار کر راہگیر 88سالہ شخص کو ہلاک کر دیا بتایا گیا ہے کہ چوہنگ ملتان روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار کر سڑک پار کرنے والے راہگیر 88سالہ عبدالرحیم کو ہلاک کر دیا ۔گاڑی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی 88 سالہ عبد الرحیم کے نام سے شناخت ہوئی پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی اور جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔