تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ، ریسکیو نے قابو پا لیا

تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ، ریسکیو نے قابو پا لیا

تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگنے کے واقعے پر ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

 واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ریلوے ترجمان کے مطابق واقعہ خانیوال کے قریب پیش آیا جہاں پاور وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ صورتحال کے پیش نظر پاور وین کو فوری طور پر ٹرین سے الگ کر دیا گیا تاکہ آگ دوسرے ڈبوں تک نہ پھیل سکے۔آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری پاور وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پا لیا۔ واقعے کے بعد ٹرین کو دوبارہ روانہ کر دیا گیا۔چیئرمین ریلوے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو سات روز کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔