ملائیشیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا پر اکائونٹ بنانے پر پابندی عائد

 کوالالمپور (آن لائن) ملائیشیا نے نئے آن لائن سیفٹی قواعد کے تحت بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے صارفین کی عمر کی تصدیق لازمی قرار دے دی ہے اور 16 سال سے کم عمر بچوں کو اکاؤنٹ بنانے سے روک دیا گیا ہے۔یہ قواعد اْن پلیٹ فارمز پر لاگو ہوں گے جن کے اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں کم از کم 80 لاکھ صارفین ہیں، جن میں فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب شامل ہیں تاہم کمیونی کیشنز ریگولیٹر کے مطابق ان اقدامات پر عمل درآمد کے لیے پلیٹ فارمز کو کچھ مہلت دی جائے گی، جس کی مدت واضح نہیں کی گئی۔