لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی درخواست پر سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے اس درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سوشل میڈیا کے بے جا استعمال سے بچوں کی ذہنی اور اخلاقی نشوونما پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ دنیا کے کئی ممالک نے بچوں کو منفی اثرات سے بچانے کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔درخواست گزار نے استدعا ک کہ عدالت متعلقہ حکام کو پاکستان میں بھی 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے اور اس حوالے سے باقاعدہ قانون سازی کرنے کا حکم جاری کرے۔