فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی کی تجویز

پیرس(آئی این پی )  فرانس میں 15 سال سے کم عمر  بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی کی تجویز پیش کر دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی پارلیمانی کمیشن نے 6 ماہ تک  ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے بچوں اور نوجوانوں پر پڑنے والے نفسیاتی اثرات کا جائزہ لینے کے اپنی رپورٹ جاری کی ہے۔رپورٹ میں15سال سیکم عمربچوں کیسوشل میڈیا کیاستعمال پر مکمل پابندی اور 15 سے 18 سال تک کے نوجوانوں کے لیے رات 10 بجے سے صبح 8 بجے تک ڈیجیٹل کرفیو  نافذ کرنیکی تجویز پیش کی گئی ہے