آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کا اطلاق

4 کروڑ 95 لاکھ آسٹریلین ڈالر تک کے بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
سڈنی (آئی این پی )آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا اطلاق ہوگیا، جس کے بعد اب آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر کے  بچے انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور  فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرسکیں گے۔برطانوی خبر رساں ادارے  کے مطابق آسٹریلیا میں نئی قانون سازی کے تحت 10 بڑی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 16 سال سے کم عمر بچوں کی رسائی فوری طور پر بند کر دیں، بصورتِ دیگر 4 کروڑ 95 لاکھ آسٹریلین ڈالر تک کے بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پابندی پر ٹیکنالوجی کمپنیوں اور آزادیِ اظہار کے حامی حلقوں نے تنقید کی ہے تاہم والدین اور بچوں کے حقوق کے کارکنوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔دیگر ممالک بھی آسٹریلیا کے اس فیصلے کو قریب سے دیکھ رہے ہیں کیوں کہ بچوں کی ذہنی صحت اور سوشل میڈیا کے ممکنہ منفی اثرات کے حوالے سے عالمی سطح پر تشویش بڑھ رہی ہے۔آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں پر سوشل میڈیا کے دبا کو کم کرنا ہے