مصنوعی ذہانت اور صارف کے آن لائن رویے پر مبنی ڈیٹا استعمال کریں
سڈنی (آئی این پی )آسٹریلیا کا سوشل میڈیا پر کم عمر افراد کے لیے نیا قانون نافذ ،16 سال سے کم عمر پر پابندی لگا دی گئی۔ آسٹریلیا نے 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے قانون کے تحت ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ عمر کی تصدیق کیلئے "کم سے کم مداخلت پر مبنی طریقے اختیار کریں۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ہر صارف سے عمر کی تصدیق کیلئے سخت یا عمومی طریقے اپنانے کے بجائے مصنوعی ذہانت اور صارف کے آن لائن رویے پر مبنی موجودہ ڈیٹا استعمال کریں تاکہ اندازہ لگایا جا سکے کہ کون سے صارفین کم عمر ہیں۔ آسٹریلوی انٹرنیٹ نگران ادارے ای سیفٹی کی کمشنر جولی اِنمن گرانٹ کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیاں اشتہارات کے لیے صارفین کو بڑی درستگی سے ہدف بنا سکتی ہیں، تو وہی ٹیکنالوجی بچوں کی عمر کا اندازہ لگانے کیلئے بھی استعمال کی جا سکتی ہے