ٹارگٹ کلنگ، جبری گمشدگیوں، تشدد کے واقعات میں 40.4 فیصد اضافہ ہوا
کابل(آئی این پی )طالبان رجیم کی آمرانہ پالیسیوں نے افغانستان کو شدید معاشی، سماجی اور انسانی بحران کی طرف دھکیل دیا ہے۔انسانی حقوق کی افغان تنظیم رواداری نے افغانستان میں بڑھتے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کردیا، رواداری کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال شہریوں کے بنیادی حقوق کی پامالی، خواتین اوراقلیتوں پر ہونے والے مظالم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال میں ہی ٹارگٹ کلنگ، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور تشدد کے واقعات میں 40.4 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، 611 افراد نشانہ بنے، سال 2025 میں آمرانہ پابندیوں اور جبری قوانین میں اضافے سے خواتین کے حقوق پامال کئے گئے۔