افغان طالبان رجیم دہشت گردی کی حمایت کے سبب دنیا بھر کیلئے ناقابل قبول
واشنگٹن (آئی این پی) امریکی تھنک ٹینک فارن پالیسی فوکس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اور دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی نے افغان طالبان رجیم کا سفاک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا‘ افغان طالبان رجیم دہشت گردی کی حمایت اور انتہا پسندانہ پالیسیوں کے سبب دنیا بھر کے لیے ناقابل قبول ہو چکی ہے۔ طالبان رجیم کے جابرانہ قوانین افغان شہریوں کے بنیادی حقوق اور مستقبل کے لیے سنگین خطرہ بن گئے ہیں۔تھنک ٹینک کے مطابق طالبان رجیم کے سخت گیر نظام اور عالمی سطح پر تنہائی نے افغان ریاست کی قانونی حیثیت اور شہری حقوق کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے