لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے 79 ویں یومِ آزادی کے موقع پر ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کی جبکہ تقریب میں ڈائریکٹرز جنرلز وقار نعیم قریشی، ساجد لطیف،سید قاسم افضال اور دیگر سینئر افسران اور سٹاف کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ تقریب میں وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور جشنِ آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔ ارفع ٹاور اور اس میں موجود دفاتر کو روشنیوں، جھنڈوں اور غباروں سے سجایا گیا جبکہ رات کو بلڈنگ پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔