کراچی (آئی این پی)سائوتھ ایئر نے ڈیرہ اسماعیل خان کے لئے باقاعدہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ سائوتھ ایئر کے وفد نے کنور محمد طارق کی سربراہی میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، گورنر نے سائوتھ ایئر کے وفد کو ڈی آئی خان اور چترال میں پروازوں کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ساتھ ایئر کو خوش آمدید کہتے ہیں، ساتھ ایئر کی پروازیں خیبر پختونخوا میں کامیاب ثابت ہوں گی، صوبے میں سیاحت اور کاروبار کے فروغ کے لیے فضائی رابطے ناگزیر ہیں۔