ڈیرہ اسماعیل خان: پاک فوج کے تعاون سے شیرانی قوم کا گرینڈ امن جرگہ

شرکاء کا حکام کیساتھ مل کر فتنہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام کے لیے مکمل تعاون فراہم کرنے اعلان
ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی ) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں پاک فوج کے تعاون سے شیرانی قوم کے مشران و عمائدین کا گرینڈ امن جرگہ منعقد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں علما کرام، اساتذہ کرام اور دیگر مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔شرکا نے علاقے میں امن کے قیام اور فتہ الخوارج کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا۔جرگہ میں شامل مشران و عمائدین نے پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ حکام کے ساتھ مل کر فتنہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام کے لیے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔مقامی بریگیڈ کمانڈر نے خصوصی طور پر جرگہ میں شرکت کی اور شرکا کو علاقے میں امن کے قیام کے حوالے سے پاک فوج کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔