کراچی (آئی این پی )ملائشیا کی ایئر ایشیاایکس نے کراچی سے کوالمپور کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا، ٹکٹ کی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے‘کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔