ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ اجلاس

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ اجلاس

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈویژنل ایس پیز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

 اس اجلاس میں قتل، اقدام قتل، اغواء، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت اور چوری کے 37 مقدمات زیر بحث آئے۔بورڈ نے مقدمات میں شامل مدعیوں اور تفتیشی افسران کے موقف کو سنا اور تفتیش میں تبدیلی کے حوالے سے ضروری احکامات جاری کیے۔ مقدمات میں شامل اہم کیسز میں امجد جہانگیر کا قتل، محمد یعقوب اور زین علی کا اقدام قتل، محمد سجاول کا ڈکیتی، خالد محمود کا چوری، رمیز حفیظ کا دھوکہ دہی اور سیف الرحمان کا چیک ڈس آنر شامل تھے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کچھ افسران کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف شوکاز نوٹسز جاری کیے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ شہریوں کو بروقت انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تفتیشی عمل میں مزید بہتری لائی جائے گی۔