ہنی ٹریپ میں ملوث 2 خواتین سمیت 4 ملزم پکڑے گئے

ملزموں نے شہری کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورے، نازیبا ویڈیو بھی بنائی
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہنجروال پولیس نے ہنی ٹریپ کے مرتکب 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ ملزمہ روبینہ نے موبائل فون کے ذریعے شریف شہری وقار کو ورغلا کر اپنے پاس بلایا۔ ملزم ندیم، جو سول ڈیفنس میں ملازم ہے، خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا تھا۔ شہری کو حبسِ بے جا میں رکھا، نازیبا ویڈیو بنائی اور اس پر تشدد کیا گیا۔ بعد ازاں اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر رقم بھی وصول کی گئی۔ ہنجروال پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے روبینہ، عائشہ، ندیم اور عمیر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا اور مزید تفتیش کے لیے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او عدیل انجم، سب انسپکٹر ادریس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے زیادتی کرنے والوں کا ٹھکانہ صرف جیل ہے، پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت موجود ہے۔