لاہور(کرائم رپورٹر)نیو ائیر نائٹ کے موقع پر آتش بازی کے سامان کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے ایس ایچ او ٹاؤن شپ عدنان گجر نے ٹیم کے ہمراہ کالج روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اندرونِ شہر سے آتش بازی کا سامان ٹاؤن شپ کے علاقے میں سپلائی کرنے جا رہے تھے۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ آن لائن آرڈر وصول کر کے لاہور کے مختلف علاقوں میں آتش بازی کا سامان سپلائی کرتے تھیپولیس نے گرفتار ملزمان وقاص اور عمر ضیاء کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا ہے، جبکہ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہیایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او ٹاؤن شپ عدنان گجر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔ اس موقع پر ایس پی صدر نے عوام سے اپیل کی کہ آتش بازی سے گریز کریں اور اپنی جگہوں کو آتش بازی کے لیے استعمال نہ ہونے دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔