جاں بحق ہونے والوں میں 32 سالہ خاتون اور اس کی 10 سالہ بیٹی شامل، شناخت نہیں ہو سکی
لاہور(کرائم رپورٹر)شمالی چھائونی کے علاقے میں رنگ روڈ کے قریب نالے سے ماں اور بیٹی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں۔پولیس نے لاشیں پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق شمالی چھاونی کے علاقے ٹیرا گائو ں رنگ روڈ نالے سے ماں بیٹی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیںواقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوئوں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 32 سالہ خاتون اور اس کی 10 سالہ بیٹی شامل ہیں تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لاشوں کو مزید قانونی کارروائی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نیجائے وقوعہ کا دورہ کیاایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں،مقتولین کی نعشوں کو ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے،واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے، خاتون سمیت بچی کو قتل کرنیوالیملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا،