لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں لاکھوں مالیت کے 70 موبائل فونز ریکور کرکیاصل مالکان کے سپرد کر دیئے گئے ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر سپیشل پولیس ٹیمزجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہیں رواں ماہ ای گیجٹ ایپ کے ذریعے 35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 70 موبائل ریکور کیے گئے ایس ایس پی محمد نوید نے برآمد ہونے والے موبائل فونز اصل مالکان کے سپرد کر دیئے شہریوں کے قیمتی فونز مختلف وارداتوں میں چھینے گئے، چوری ہوئے یا گم ہو گئے تھے موبائل فونز واپس ملنے پر مدعی مقدمات نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی کاوشوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیارواں سال ای گیجٹ ایپ کے ذریعے ساڑھے 6کروڑ سے زائد مالیت کے تقریباً 2500موبائل فونز ریکور کیے گئے ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق شہری کسی بھی جرم سے متعلق اطلاع فوری طور پر پولیس کو ضرور دیںشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہیں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔