لڑکی نے3ساتھیوں کی مددسے نوجوان کومبینہ قتل کردیا

سانگلا ہل(خصوصی رپورٹ)لڑکی نے3ساتھیوں کی مددسے نوجوان کومبینہ قتل کردیا،پولیس خدمت مرکزکی لائسنس برانچ کے انچارج اے ایس آئی بشیر احمد اور گورنمنٹ ہائی سکول بھلیرکے ایس ایس ٹی غلام مرتضیٰ کے چھوٹے بھائی بشارت علی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو تشدد کے نشانات پائے گئے، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی،تھانہ صدر پولیس نے بشارت علی کے بھائی شرافت علی کی مدعیت میں چک نمبر119بھلیر کی رہائشی لڑکی اقصیٰ بی بی اور اسکے3ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،ایف آئی آر کے مطابق 28مئی کی رات بشارت علی اپنے گھر میں موجود تھا،وہاں اقصیٰ بی بی بھی موجود تھی، اقصیٰ بی بی اس کے مکان پر قبضہ کرنا چاہتی تھی اور جو اس کے پاس پیسے تھے وہ بھی لینا چاہتی تھی،مقتول بشارت علی نے اپنے بھائی شرافت علی کو بتایا تھا کہ میں اقصیٰ بی بی سے جان چھڑوانا چاہتاہوں مگر وہ جان نہ چھوڑ رہی اور مجھے اس سے جان کو خطرہ بھی ہے ،اقصیٰ بی بی نے رات کو بشارت علی کو 3 نامعلوم ملزموں کی مدد سے قتل کر دیا اور اس کے جسم پر آگ بھی لگائی ،مقتول کے جسم کے مختلف حصوں پر زخم اور جلنے کے نشانات پائے گئے،شبہ ہے کہ مقتول کو اقصیٰ بی بی نے کوئی نشہ آور یاز ہر آلود کوئی چیز بھی دی ہے، مدعی نے اپنے مکان کی چھت پر جا کر دیکھا تو بشارت علی چارپائی پر مردہ حالت میں پڑا ہو ا تھا۔