منگنی ٹوٹنے کی رنجش پر لڑکے نے لڑکی کو زہر دے کر قتل کردیا

 ملزم نے ملاقات کے لیے بلایا اور مشروب میں زہر ملا کر خاتون کو دے دیا
ملزم نے سوشل میڈیا پر اعترافِ جرم کیا، ملزم اور مقتولہ کی منگنی 5 ماہ قبل ہوئی تھی
سرگودھا (بیورو رپورٹ)سرگودھا میں منگنی ٹوٹنے کی رنجش پر لڑکے نے لڑکی کو مبینہ طورپر زہر دے کر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر اعترافِ جرم کیا، ملزم اور مقتولہ کی منگنی 5 ماہ قبل ہوئی تھی۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے ملاقات کے لیے بلایا اور مشروب میں زہر ملا کر خاتون کو دے دیا، مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔