لاہور(خصوصی رپورٹ )گورنمنٹ گرلز ہائی سکول انجمن اسلامیہ گوالمنڈی میں نویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ جسمانی سزا دینے کے الزام میں ایس ایس ای (سائنس ٹیچر)فائزہ کو معطل کردیا گیا۔ امینہ ندیم کو سزا دینے پر طالبہ کے والد کی شکایت پر محکمہ تعلیم کے ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے 25 ستمبرسیمعطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اس دوران ٹیچر کو ڈی ای او دفترمیں باقاعدگی سے حاضری کی ہدایت کی گئی ہے۔