میراباپ میرے پیارمیں رکاوٹ بن رہاتھا:ملزمہ سعدیہ کااعتراف
گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)بیٹی نے عاشقی میں رکاوٹ بننے والے باپ کو مبینہ قتل کرواکرڈکیتی کارنگ دے دیا،بیٹی سعدیہ ملزم کواپنے باپ کی نقل وحرکت کی مخبری کرتی رہی،شک گزرنے پرپولیس نے سعدیہ اوراس کے عاشق وسیم گلزارکوگرفتارکرکے آلہ قتل بر آمدکرلیا۔تفصیلات گزشتہ دنوں تھانہ فتح شاہ کی حدودمیں چک نمبر465۔ای بی کے نزدیک نامعلوم ملزم نے فائرنگ کرکے امیرعلی نامی دیہاتی کوقتل کردیاتھا،مقتول کی بیٹی سعدیہ نے وقوعہ کوڈکیتی کی واردات قراردے دیاتھاتھانہ فتح شاہ پولیس نے گزشتہ روزشک گزرنے پرمقتول امیرعلی کی بیٹی سعدیہ کوگرفتارکرکے تفتیش کی تواس نے بتایاکہ میں وسیم گلزارنامی نوجوان سے پیارکرتی ہوں جبکہ میراباپ میرے پیارمیں رکاوٹ بن رہاتھاپولیس نے وسیم گلزارکوگرفتارکرکے آلہ قتل بر آمدکرلیاہے پولیس کے مطابق سعدیہ اپنے عاشق وسیم گلزارکووقوعہ کے روزاپنے باپ کی نقل وحرکت کی مخبری کرتی رہی اورملزم وسیم گلزارنے تعاقب کرکے امیرعلی کوفائرنگ کرکے قتل کردیاتھا،سعدیہ اوروسیم نے بتایاکہ امیرعلی ہماری دوستی میں دیواربن رہاتھاجس کی وجہ سے ہم نے اسے ٹھکانے لگانے کامنصوبہ بناکراسے قتل کردیا۔