کاہنہ (خصوصی رپورٹ)سبزی منڈی آئے شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھیننے والے3رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ،پولیس نے ملزموں کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹبہ کاچھا گا ئوں سے پکڑکر ملزمان سے چھینی گئی 2 موٹر سائیکلیں اور 2 پستول بر آمد کرلیے،دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ ریکی کر کے گن پوائنٹ پر شہریوں سے واردات کرتے تھے ،ملزموں میں افضال ، بابر اور احسان شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔