3رکنی موٹر سائیکل چور اور سنیچر گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج چوکی سوسائٹی ستوکتلہ پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔این ایف سی سوسائٹی سے 3رکنی موٹر سائیکل چور اور سنیچر گینگ کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیاگرفتارملزمان ،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھیملزمان شہر کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھیملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے، ملزمان میں سرغنہ زین ، عامر اور راہول شامل ہیں،مزید تفتیش جاری ہے۔