15لاکھ ماحول دوست بیگ تیار300 صفائی ماڈل کیمپس،104عارضی کلیکشن پوائنٹس ، 4 ڈمپنگ سائٹس فعال
لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور شہر کا صفائی پلان تیار ،قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کے لئے 15لاکھ ماحول دوست بیگ تیار،3سو صفائی ماڈل کیمپس،104عارضی کلیکشن پوائنٹس جبکہ چار ڈمپنگ سائٹس فعال جبکہ افسران سمیت 15ہزار سینٹری ورکرز ،ڈرائیورز اور سپورٹ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق عید قربان پر گرینڈ صفائی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے تمام انتظامات مکمل ،عید قربان کے موقع پر لاہور میں 15 لاکھ ماحول دوست ویسٹ بیگز مفت تقسیم کیے جا رہے ہیں۔شہریوں کی سہولت اور ماحول دوست بیگز کی فراہمی کیلئے شہر بھر میں 300 عید کیمپ بھی قائم کئے جا رہے ہیں۔104 عارضی کلیکشن پوائنٹس جبکہ 4 ڈمپنگ سائٹس فعال کر دی گئیں ہیں۔ افسران سمیت 15ہزار سینٹری ورکرز ،ڈرائیورز اورسپورٹ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پلان کے مطابق چھپ کر نہر میں آلائشیں پھینکنے والوں کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔عید الاضحی گرینڈ صفائی آپریشن کی لائیو ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم فعال، آپریشنل کنٹرول روم میں 24گھنٹے گاڑیوں کی لائیو مانیٹرنگ اور شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ پی آئی ٹی بی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے یقینی بنائی جائے گی۔ورکرز کی حاضری، گاڑیوں کی باقاعدہ ٹریکنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔ 15 ہزار سینٹری ورکرز، 3000 سے زائد ڈرائیورز اور 2000 سپورٹ سٹاف سمیت 20,000 سے زائد کا عملہ تین شفٹوں میں کام کرے گا۔