عید الاضحی:صفائی کے مثالی انتظامات کا حکم

چیف سیکرٹری کی ڈپٹی کمشنرز کو غیر قانونی سیل پوائنٹس کے خلاف کریک ڈا ئون جاری رکھنے کی ہدایات 
لاہور (خصوصی رپورٹ)چیف سیکرٹری نے عید الاضحی پر صفائی کے مثالی انتظامات کرنے کا حکم دے دیا۔چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ڈویڑنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں عیدالاضحی کے موقع پر صفائی، آلائشوں کی بروقت تلفی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ عید کے دوران قربانی کے جانوروں کی آلائشیں فوری طور پر اٹھانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں اور تمام متعلقہ ادارے صفائی کے انتظامات کو م ئوثر، منظم اور بروقت بنانے کیلئے مکمل تیاری یقینی بنائیں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ گزشتہ برس صفائی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات قابل تحسین تھے، تاہم ان انتظامات کو مزید بہتر اور مثالی بنانے کی ضرورت ہے۔ چیف سیکرٹری نے واضح کیا کہ شہریوں کی شکایات کی صورت میں رسپانس ٹائم کم سے کم ہونا چاہیے۔ شہریوں کی سہولت کے لئے تمام اضلاع میں باقاعدہ مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں، انتظامیہ عید سے قبل غیر قانونی سیل پوائنٹس کے خلاف کریک ڈا ئون جاری رکھے۔ انہوں نے کہا سڑکوں یا دیگر غیر متعین مقامات پر جانوروں کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔