لاہور(آئی این پی )عید الاضحی پر جہازوں کو حادثات سے بچانے کیلئے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے اقدامات شروع کردئیے ۔عید الاضحی کے موقع پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں، اس حوالے سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ایئرپورٹ کے اطراف میں صفائی کا خصوصی پلان تیار کیا گیا۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر خصوصی مہم چلائی جائے گی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایئرپورٹ کے قرب و جوار میں گندگی اور جانور روں کی آلائشیں نہ پھینکنے سے متعلق عوامی آگاہی کیلئے پمفلٹ بھی تیار کرلیے ہیں جبکہ مساجد میں بھی اس حوالے سے اعلانات کرائے جائیں گے۔