سیلاب سے نبرد آزما ہونے کیلئے فرضی ریسکیو مشقوں کا انعقاد

سیلابی مشقوں میں 8 ریسکیو بوٹس اور 60 سے زائد ریسکیورز نے حصہ لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورمیں ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پنجاب ایمرجنسی سروس لاہور کے زیر اہتمام پہلی فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیاتفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق ممکنہ سیلاب سے نبرد آزما ہونے کیلئے فرضی ریسکیو مشقوں کا انعقادکھیرا پل، بی آر بی نہر میں کیا گیا۔ فرضی ریسکیو مشقیں ضلعی ایمرجنسی افسر شاہد وحید کی سربراہی میں انعقاد پذیر ہوئیں۔فرضی ریسکیو سیلابی مشقوں میں 8 ریسکیو بوٹس اور 60 سے زائد ریسکیورز نے حصہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شاہد وحید قمر کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ کے افسران نے موک ایکسرسائز کا مشاہدہ کیا۔ریسکیو1122 کی تیاری حالت پر ضلعی ایمرجنسی آفیسر شاہد وحید نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ فرضی مشقوں کا مقصد ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسپانس کو یقینی بنانا ہے جبکہ ان فرضی مشقوں کے  ذریعے محکمہ جات کے مابین ہم آہنگی اور اجتماعی ریسپانس میں بہتری آتی ہے۔ریسکیو 1122 کے علاوہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، لائیو سٹاک اور ضلعی انتظامیہ لاہور کے علاوہ کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں نے بھی شرکت کی۔ اس دوران پنجاب ایمرجنسی سروس لاہور کے عملہ نے سیلاب متاثرین کومحفوظ مقام پرپہنچانے،ڈوبتے ہوئے فرد کو ریسکیو کرنے، غوطہ خوری اور موقع پر ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کی حوالے سے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔اس سلسلے میں ضلعی ایمرجنسی آفیسر شاہد وحید نے فلڈ کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کامعائنہ کیا اورمحکمہ جات کی کارگردگی کو تسلی بخش قراد دیتے ہوئے ریسکیورزکے کام کوسراہا۔اس حوالے سے میڈیا بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ موک ایکسر سائز کا مقصدتیاری کی صورت حال اور امدادی سازوسامان کی آپریشن حالت کا معائنہ کرناہے تاکہ م ئوثر حکمت عملی سے سیلابی صورت حال میں ادارے باہمی ہم آہنگی سے کام لیتے ہوئے متاثرین کو بروقت ریلیف فراہم کر سکیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) لاہورکسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔