راولپنڈی (آئی این پی )وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن سر سبز و شاداب پاکستان کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے تعاون سے درخت لگانے کی مہم کا آغاز کیا ہے۔ پاکستان موسمیاتی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے جس کے تحت پنجاب بھر میں ایک ارب درخت لگانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز شجر کاری کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں انہوں نے پارک میں طلبہ کے ساتھ مل کر پودے بھی لگائے۔ بعد ازاں انہوں نے پارکس سے ملحقہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین، رحمت آباد کا دورہ کیا جہاں پر کالج کی طالبات اور اساتذہ کے ساتھ مل کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔