گھر کی دیوار گرگئی،مرنے والوں میں دو بھائی 14 سالہ عبدالہادی اور 17 سالہ علی رضا ، دو بچے اور ایک خاتون شامل ہیں
لاہور میںموسلا دھار بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام بیٹھ گیا ، 650 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے،متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے
لاہور،پشاور:( مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا میں تیز بارشوں، آندھی اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہو گئے۔ لاہور شہر میں موسلا دھار بارش، لیسکو کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہوگیا۔ بارش کے باعث 650 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔فیڈرٹرپنگ اورتکنیکی خرابیوں کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق جاں بحق افراد میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 5 مرد اور 11 بچے شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا تھا کہ شدید بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 34 گھروں کو نقصان پہنچا۔ متاثرہ علاقوں میں خیبر، دیر لوئر، مردان، شانگلہ، باجوڑ اور لوئر چترال شامل ہیں.اٹک میں طوفان بادوباراں سے دیوار گر گئی، دو بھائی جاں بحق، تین بچے زخمی ہوگئے اٹک میں طوفان باد و باراں سے مکان کی دیوار گر گئی۔ دو نوجوان بھائی جاں بحق ہو گئے اور تین بچے زخمی ہو گئے۔ اٹک کے نواحی گاؤں بوٹاکے قریب ڈہوک بالم میں شدید طوفانی بارش کے باعث اچانک گھر کی دیوار گرگئی۔ دیوار کے ملبہ کے نیچے آکر پانچ بچے دب گئے جن میں دوسگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔ دیوار کے نیچے دب کر تین بچیشدیدزخمی ہوگئے۔ ان میں بھی دو سگے بھائی ہیں۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ا? کر دیوار کے ملبہ کے نیچے دبے دو بھائیوں کی لاشوں اور تینوں زخمیوں کو نکالا اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کیا۔ مرنے والوں میں دو بھائی 14 سالہ عبدالہادی اور 17 سالہ علی رضا شامل ہ یں۔ زخمیوں میں دو بھائی 10 سالہ ماجد علی ، 13 سالہ حسن علی اور15 سالہ اسامہ شامل ہیں۔