علی الصبح تھانہ بکا خیل اور چوکی فتح خیل پر فتنہ الخوارج کے دہشت گرد حملے کرنے آئے۔
تاہم پولیس کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کی بدولت حملے ناکام بن گئے۔
واقعہ اور کارروائی:
تھانہ بکا خیل پر دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان تقریباً 45 منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔چوکی فتح خیل پر ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ایک دہشت گرد ہلاک ہوا، جبکہ دیگر کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔
تحقیقات اور شواہد:
ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ اور واکی ٹاکی برآمد ہوئی۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری رکھا۔
پولیس اور اعلیٰ حکام کا ردعمل:
ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان اور ڈی پی او بنوں نے پولیس اہلکاروں کی بروقت کارروائی کی تعریف کی۔آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقا رحمید نے پولیس کی فرض شناسی اور دلیری کو سراہتے ہوئے نقد انعام اور توصیفی اسناد کا اعلان کیا۔آئی جی پی کا کہنا تھا کہ پولیس نے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔یہ کارروائی علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور دہشت گردوں کی مہم جوئی روکنے کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔