لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آگئی۔
اقبال ٹاؤن اور اس کے گرد و نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی، جبکہ بارش کے دوران متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔کوٹ لکھپت، ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، فیروزپور روڈ، کاہنہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔تیز آندھی اور بارش کے باعث شہر بھر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، جبکہ شہریوں نے خوشگوار موسم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سکھ کا سانس لیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔