لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس کے بعد موسم خوشگوار اور خنک ہوگیا۔
فرخ آباد، تاجپورہ، ڈیفنس فیز 6، شادی پورہ، سگیاں، لکشمی چوک، چوک ناخدا، پانی والا تالاب اور گردونواح میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ہربنس پورہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بارش کے بعد موسم میں خنکی بڑھ گئی، جبکہ شہریوں نے خوشگوار موسم سے لطف اٹھایا۔ شہریوں نے موسم کی اس تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔