خیبرپور(آئی این پی )خیرپورکی تحصیل گمبٹ میں خسرہ وبائی صورت اختیارکرگئی، گزشتہ روز ایک ہی خاندان کے پانچ بچے خسرہ سے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیل کے م مطابق سندھ کے ضلع خیرپور کی تحصیل گمبٹ میں خسرہ کی وبا نے شدت اختیار کر لی ہے، جس کے باعث گزشتہ روز ایک ہی خاندان کے پانچ بچے خسرہ کے باعث جاں بحق ہوگئے۔یہ واقعہ گائوں نہال مشوری میں پیش آیا جہاں پانچ بچے ایک ہی خاندان کے تھے اور خسرہ کا شکار ہوگئے۔