ملزمان نے لاش بوری میں ڈال کر سائیکل پر رکھ کر گندے نالے میں پھینک دی
فیصل آباد(آئی این پی)فیصل آباد میں مدرسے کے لاپتہ ہونیوالے طالبعلم کی لاش گندے نالے سے بر آمدہو گئی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ کالونی کے ایک مدرسے میں پیش آیا جہاں سے ایک 14 سالہ طالبعلم 28 جون کو لاپتہ ہوا تھا۔ عرفان اور ریحان نے کمرے کے اندر گلا دبا کر طالبعلم کو قتل کیا اور قتل کے بعد ملزمان نے لاش بوری میں ڈال کر سائیکل پر رکھ کر گندے نالے میں پھینک دی