نئی ایئرلائن سائوتھ ائیر کو سرٹیفکیٹ جاری ،جلد فلائٹ آپریشن شروع

 ملکی ایوی ایشن کے فروغ میں سی اے اے اپنا بہترین کردار ادا کرتا رہے گا
کراچی(آئی این پی )پاکستان میں نئی ایئرلائن کو سرٹیفکیٹ جاری کردیاگیااوروہ جلد فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔نئی نجی ایئرلائن سائوتھ ایئر کوایئر آپریٹرز سرٹیفکیٹ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار کے دستخط سے جاری کیا گیاہے جس کے بعد سائوتھ ایئر آئندہ چند روز میں اپنا فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔ ڈی جی نادرشفیع ڈار کا کہنا ہے کہ ملکی ایوی ایشن کے فروغ میں سی اے اے اپنا بہترین کردار ادا کرتا رہے گا