کراچی (آئی این پی)ساوتھ ایئر 16 جولائی سے اپنی کمرشل پروازوں کا آغاز کرے گی جس کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باقاعدہ اجازت دے دی ہے، ایئرلائن کی جانب سے ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع کر دی گئی ہے۔ پہلی پرواز 16 جولائی کو کراچی سے تربت اور بہاولپور کے لیے روانہ ہوگی۔سی ای او نشاط فاطمہ کے مطابق افتتاحی روز ساوتھ ایئر کی مجموعی طور پر 8 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔