ٹرمپ کا ایران سے دوبارہ جنگ کے امکانات پر غورمگر سفارتی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ

 امریکی صدر نے سفارتی عمل کو جاری رکھنے اور مذاکرات کے ذریعے پیش رفت کی کوششوں کو ترجیح دی ہے،وال سٹریٹ جرنل
واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف دوبارہ مکمل فوجی کارروائی شروع کرنے کے امکان پر غور کیا تاہم فی الحال سفارتی مذاکرات کے عمل کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں اپنے مشیروں کے ساتھ متعدد ملاقاتوں کے دوران ایران کے خلاف مزید فضائی حملوں کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا